ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کل2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کل2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں فائل فوٹو ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کل2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کل2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، اس دوران اہم ملاقاتیں کی جائیں گی، شاہ محمودقریشی اپنے ایرانی ہم منصب کےاعزاز میں افطار ڈنر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کل2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہےہیں ، دورے کے دوران ایرانی وزیرخارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اپنےایرانی ہم منصب جواد ظریف کے اعزاز میں افطارڈنردیں گے۔

خیال رہے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف اس وقت میں پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں ، جب ایران اور امریکہ میں کشیدگی عروج پر ہے۔

یاد رہے چند روز قبل پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ میں تاخیر کے معاملے پر پاکستان نے ایرانی خط کا جواب دیتے ہوئے ایران پر عالمی پابندیوں کو جواز قرار دیا تھا۔

پاکستانی وزارتِ پٹرولیم نے اس نوٹس پر اپنے جواب میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایران پرعالمی پابندیاں منصوبہ کی تکمیل میں رکاوٹ ہیں، پابندیاں ختم ہونے پرمنصوبہ مکمل کرلیں گے۔

یاد رہے کہ 30 مئی کو خلیج تعاون کونسل اورعرب لیگ کے ہنگامی اجلاس مکہ معظمہ میں ہوں گے ، جس مین خطے کو درپیش سلامتی کے خطرات پرغور اور ان سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پرطے کیا جائے گا جبکہ اگلے روز 31 مئی کو اسلامی سربراہ اجلاس بھی مکہ معظمہ میں طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے 21 اپریل کو وزیرِ اعظم عمران خان نے ایران کا دورہ کیا تھا ، دورے کے دوران عمران خان نے ایرانی صدر اور سپریم لیڈر اور اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں تھیں جبکہ پاک ایران تعلقات پر وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store