امریکی صدر کی ایران کو باضابطہ ختم کرنے کی دھمکی

امریکی صدر کی ایران کو باضابطہ ختم کرنے کی دھمکی فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو باضابطہ طور پر اس کا خاتمہ ہوگا۔

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جب کہ امریکا نے خلیج فارس میں جنگی بیڑہ تعینات کردیا ہے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ وہ امریکا سے جنگ کا خواہاں نہیں۔

اس صورتحال میں امریکی صدر کی جانب سے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو دوبارہ دھمکانےسے گریز کیا جائے، اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو اس کے نتیجے میں اس کا خاتمہ ہوجائے گا۔

 


یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکا نے ایرانی تیل کی درآمدات پر دی گئی چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کیا اور ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو خبردار کیا کہ اگر وہ ایسا کریں گے تو انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایران نے امریکا کے اس اقدام کی مذمت کی اور اسے معاشی دہشت گردی قرار دیا اور ساتھ ہی ایران نے 2015 میں ہونے والے عالمی جوہری معاہدے کے اہم حصے سے دستبردار ہونے کا بھی اعلان کردیا جس سے امریکا گزشتہ برس یکطرفہ طور پر ہی پیچھے ہٹ چکا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تو امریکا نے سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل میں شامل ممالک سے خلیجی ملکوں کی سمندری حدود میں فوج تعینات کرنے کی اجازت بھی حاصل کرلی۔

install suchtv android app on google app store