بھارتی جیل میں ایک سو پچاس سے زائد ہندو قیدیوں کا روزہ

بھارت کے دارلحکومت دہلی میں واقع تہار جیل میں رواں برس ایک سو پچاس سے زائد ہندو قیدی روزہ رکھ رہے ہیں۔ فائل فوٹو بھارت کے دارلحکومت دہلی میں واقع تہار جیل میں رواں برس ایک سو پچاس سے زائد ہندو قیدی روزہ رکھ رہے ہیں۔

بھارت کے دارلحکومت دہلی میں واقع تہار جیل میں رواں برس ایک سو پچاس سے زائد ہندو قیدی روزہ رکھ رہے ہیں ہندوستان ٹائمز کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال روزہ رکھنے والے قیدیو ں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

تہار جیل کے سینئر افسر نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا ہےکہ اس سال ایک سو پچاس سے زائد ہندو قیدی روزہ رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال روزہ رکھنے والے قیدیو ں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

افسران کے مطابق قیدیوں نے روزہ رکھنے کی مختلف وجوہات بیان کیں ہیں۔ ایک سینئر آفیسر کے مطابق جیل میں موجود کچھ قیدیوں کا کہنا ہے کہ ہندو اپنے مسلمان ساتھی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے روزہ رکھ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شاید یہ قیدی یہ اعتراف نہیں کرنا چاہتے ہیں کہ وہ مذہب تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاہے کہ 70سے80فیصد قیدی اپنی قید کے دوران مذہب سے زیادہ قریب ہوجاتے ہیں کیونکہ مذہب امن تلاش کرنے اور پانے کا ایک اہم زریعہ ہے۔قیدی سمجھتے ہیں کہ اگر وہ خدا سے دعا گو رہیں گے تو جلد قید سے چھٹکارا پائیں گے۔

install suchtv android app on google app store