شمالی کوریا کا بحری جہاز امریکا کے قبضے میں، عملے کے 24 ارکان گرفتار

امریکا نے شمالی کوریا کے بحری جہاز کو قبضے میں لے کر عملے کے 24 ارکان کو گرفتار کرلیا فائل فوٹو امریکا نے شمالی کوریا کے بحری جہاز کو قبضے میں لے کر عملے کے 24 ارکان کو گرفتار کرلیا

امریکا نے شمالی کوریا کے بحری جہاز کو قبضے میں لے کر عملے کے 24 ارکان کو گرفتار کرلیا جس کے بعد شمالی کوریا نے عالمی امن خطرے میں نہ ڈالنے کی تنبیہ کردی۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے بحری جہاز کے معاملے پر امریکی اقدام پر شدید تنقید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکا ایسا کوئی اقدام نہ اْٹھائے جس سے عالمی امن خطرے میں پڑ جائے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے۔

واضح رہے کہ امریکا نے شمالی کوریا کے لیے کوئلے کی رسانی کے لیے استعمال ہونے والا بحری جہاز آنسٹ وائز کو قبضے میں لے کر جہاز کے عملے کے 24 ارکان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

تاہم جہاز اور عملے کو حراست میں لینے کے مقام اور تاریخ سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے درمیان رواں برس ملاقاتیں ہوئی تھیں جس کے نتیجے میں شمالی کوریا نے میزائل تجربوں کو موخر کرتے ہوئے امریکی تحفظات دور کرنے کا اشارہ دیا تھا۔

رواں برس فروری میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ویت نام میں ملاقات ہوئی تھی تاہم شمالی کوریا نے جوہری اسلحے کے حوالے سے پابندیوں میں نرمی میں توسیع دینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر اختلافات کے باعث ٹرمپ نے غیر معمولی انداز میں مذاکرات ختم کر دیے تھے۔

شمالی کوریا نے مطالبہ کیا تھا کہ پابندیوں کے حوالے سے فوری نرمی کا اعلان کیا جائے لیکن اس کے جواب میں شمالی کوریا کے اقدامات پر دونوں فریقین کا اختلاف سامنے آیا تھا۔

شمالی کوریا کے نائب وزیرخارجہ نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے شمالی کوریا کے معاشی پابندیوں کو ختم نہیں کیا تو غیر متوقع نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

install suchtv android app on google app store