بھارتی نوجوان فوج میں جانے سے کترانے لگ گئے

بھارتی فوج فائل فوٹو بھارتی فوج

بھارتی نوجوان موت کے خوف سے فوج میں جانے سے کترانے لگ گئے ہیں افسران کی کمی کا شکار بھارتی فوج نے نوجوانوں کو بھرتی پر رضامندی کیلئے بھاری تنخواہیں اور مراعات دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

بھارتی نوجوان فوج میں جا کر اپنی زندگیوں کو گوانا نہیں چاہتے ہیں۔ موت سے خوف کا شکار اور آفیسروں کے رویہ سے نالاں بھارتی فوج میں بھرتی سے کتراتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بھارتی فوج نے نوجوانوں کو بھرتی پر رضامند کرنے کیلئے بھاری تنخواہوں کی پیش کش کی ہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کافی مراعات دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

بھارتی فوج نے نئی بھرتیوں کیلئے نئی سکیم پر کام مکمل کرلیا ہے جس کے تحت 10 سال سروس کرنے والے افسران کو ریٹائرمنٹ پر 17 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ یہ افسران اگر 14 سال سروس مکمل کرتے ہیں تو انہیں 38 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ بھارتی فوج ایک عرصے سے افسران کی کمی کا شکار ہے۔

جولائی 2018 میں بھارتی وزارت دفاع نے راجیہ سبھا میں تحریری رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی آرمی میں 9 ہزار افسران کی کمی ہے جبکہ بھارتی بحریہ کو ڈیڈھ ہزار افسران کی کمی کا سامنا ہے۔

install suchtv android app on google app store