رمضان کے احترام میں افغان صدر کی طالبان کو امن کی پیشکش

رمضان کے احترام میں افغان صدر کی طالبان کو امن کی پیشکش فائل فوٹو

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ افغان عوام کے امن اور مفاہمت کے مطالبے پر دھیان دیں۔

افغان صدر کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ طالبان سے ایک بار پھر کہتا ہوں کہ رمضان کے مہینے کا احترام کریں۔ اور رمضان المبارک کا احترام کرتے ہوئے امن اور مفاہمت کے مطالبے پر غور کریں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان افغان عوام کے امن اور مفاہمت کے مطالبے پر دھیان دیں، ہم یقین دلاتے ہیں کہ امن جرگے کی قرارداد حکومتی امن پالیسی کا بڑا حصہ بنے گی۔

یاد رہے کہ طالبان نے امن جرگے کے فوری سیز فائر کے مطالبےکو مسترد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک طرف افغانستان میں امن و استحکام کے لیے طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تو دوسری جانب دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیوں کا سلسلسہ بھی جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store