دفترخارجہ نے طرابلس میں بسنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی

 پاکستانی سفارتخانہ طرابلس میں اپنے شہریوں کی معاونت کرتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ فائل فوٹو پاکستانی سفارتخانہ طرابلس میں اپنے شہریوں کی معاونت کرتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے انتباہ کیا ہے کہ طرابلس میں بسنے والے پاکستانی محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

دفترخارجہ نے لیبیا میں سیکیورٹی کی کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا بالخصوص طرابلس میں مقیم پاکستانی محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔


ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایڈوائزی جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری لڑائی والے علاقوں میں جانے سے اجتناب کریں اور بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی لیبیا جانے کا پروگرام ملتوی کردیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ لیبیا میں مقیم پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ سیل کام کر رہا ہے جب کہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ بھی اپنے شہریوں کی معاونت کے لیے کام کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ لیبیائی دارالحکومت طرابلس کے گنجان آباد علاقوں میں اس وقت اقوامِ متحدہ کی تائید کردہ حکومتی معاہدے کے تحت سرکاری افواج ( جی این اے ) اور اس کی مخالف باغی فورسز لیبیائی نیشنل آرمی ( ایل این اے ) کے درمیان گزشتہ تین ہفتوں سے لڑائی جاری ہے جس میں سینکڑوں افراد لقہ اجل بن چکے ہیں۔

ہلالِ احمر کے مطابق اس وقت ہسپتالوں جان بچانے والی ادویہ کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے جبکہ ہزاروں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store