روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات

روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات فائل فوٹو روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات

روس نے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں شمالی کوریا کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

اس حمایت کا اظہار روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان پہلی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

روس کے صدر نے کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ شمالی کوریا کے رہنما کے دورے سے بہتر افہام و تفہیم میں مدد ملے گی کہ کسی طرح جزیرہ نما کوریا کے بارے میں کسی معاہدے پر پہنچا جائے اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا جائے۔

ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کےلئے کم جونگ ان کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store