قطر مذاکرات سے متعلق مائیک پومپیو اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

امریکی وزیرخارجہ اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے فائل فوتو امریکی وزیرخارجہ اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دوحہ میں مذاکرات کو غیر معینہ عرصے کے لیے ملتوی کیے جانے پر امریکا کا عدم اطمینان کا اظہار۔

افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ میں مائیک پومپیو نے امریکہ کا موقف افغانستان پر واضع کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطری دارالحکومت دوحہ میں طالبان سے ہونے والے مذاکرات امن کی جانب بہترین موقع ہے۔

 امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ قطر میں ممکنہ مذاکرات کو کامیاب بنائیں۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران افغان صدر کو دوحہ میں اس بات چیت کے غیر معینہ عرصے کے لیے ملتوی کیے جانے پر امریکا کے عدم اطمینان سے بھی آگاہ کیا گیا، البتہ اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ممکنہ مذاکرات کو کامیاب بنانے میں ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

قطر میں افغان طالبان کے رابطہ دفتر میں یہ بات چیت گذشتہ جمعے کو شروع ہونا تھی، لیکن طالبان نے اسے اس بارے میں اختلافات کے بعد ملتوی کر دیا تھا کہ اس میں کس کس کو شرکت کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ طالبان اور افغان نمائندوں کے درمیان ملاقات 20 اور 21 اپریل کو قطر میں ہونا تھی اور مذاکرات کے لیے افغان حکومت نے 250 رکنی فہرست تیار کی تھی۔

افغان حکومت کی مذاکرات کے لیے تیار کی گئی فہرست پرطالبان نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شادی یا کسی اور مناسب سے دعوت اور مہمان نوازی کی تقریب نہیں کہ کابل انتظامیہ نے کانفرنس میں شرکت کے لیے 250 افراد کی فہرست جاری کی۔

install suchtv android app on google app store