عدالت نے افغان صدر اشرف غنی کے عہدے کی مدت میں توسیع کردی

عدالت نے افغان صدر اشرف غنی کے عہدے کی مدت میں توسیع کردی فائل فوٹو عدالت نے افغان صدر اشرف غنی کے عہدے کی مدت میں توسیع کردی

افغانستان کی سپریم کورٹ نے ملک میں انتخابات کے انعقاد تک صدر اشرف غنی کے عہدے کی مدت میں توسیع کردی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے نے 22 مئی کو صدر اشرف غنی کے عہدے کی مدت ختم ہونے سے متعلق اٹھنے والے سوالات کو حل کردیا ہے۔

افغانستان میں رواں ماہ 20 اپریل کو انتخابات منعقد ہونے تھے لیکن گزشتہ برس اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد الیکشن حکام ملک میں بھر ایک اور انتخاب کے لیے تیار نہیں تھے۔

اکتوبر میں ہونے والے انتخابات کے کچھ حتمی نتائج التوا میں ہونے کی وجہ سے صدارتی انتخابات 20 جولائی اور اس کے بعد 28 ستمبر تک ملتوی کردیے گئے تھے۔

آریانا نیوز کی جانب سے شائع کیے گئے عدالتی بیان میں کہا گیا کہ ’ عدالت نے نئے صدر کے دوبارہ انتخاب تک صدر اشرف غنی کے عہدے کی مدت میں توسیع کردی ہے‘۔

افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ڈپٹی ترجمان فریدون خوازون نے کہا کہ ’ سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن کو درپیش مالی اور سیکیورٹی چیلنجز کو سمجھتی ہے‘۔

سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی اعلامیہ نہیں جاری کیا گیا تاہم فریدون خوازون نے اشرف غنی کے عہدے کی مدت میں توسیع کی تصدیق کی اور بتایا کہ عبداللہ عبداللہ کی مدت میں بھی توسیع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ سپریم کورٹ نے آئین کی بنیاد پر صدر کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ صرف نئے صدر کے منتخب ہونے تک ہے‘۔

 

install suchtv android app on google app store