مودی سرکار کی انتخاب میں کامیابی کیلئے ایک اورسیاسی چال

بھارتی پائلٹ ابھی نندن فائل فوٹو بھارتی پائلٹ ابھی نندن

مودی سرکار کی سیاسی فائدے کیلئے پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرفتار ہونے اورپھر جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کومقبوضہ کشمیر کے اہم سیکٹر میں تعینات کر دیا۔

مودی سرکار کی انتخاب میں کامیابی کیلئے ایک اورسیاسی چال چلتے ہوئے پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرفتار ہونے اور پھر جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا ہونے والے اپنے پائلٹ ابھی نندن کو مقبوضہ کشمیر کی اگلی فضائی سرحدوں پر بھیج دیا ہے۔بھارتی فضائیہ نے پائلٹ ابھی نندن کو مقبوضہ کشمیر کی اگلی فضائی سرحدوں پر تعینات کر دیا ہے۔ ابھی نندن کی تعیناتی مغربی سیکٹر میں واقع بھارتی فضائیہ کے بیس میں کی گئی ہے۔ ابھی نندن کا نام ویر چکڑا کے لیے بھی تجویز کیا ہے، ویر چکڑا بھارتی فوج کا تیسرا بڑا فوجی اعزاز ہے۔

بھارتی پائلٹ کو پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر یکم مارچ کو واپس بھارت بھیج دیا تھا تاہم اس وقت ابھی نندن کا نامناسب طریقے سے استقبال کیا گیا تھا۔ بعد ازاں بھارتی پائلٹ کو جبری تعطیلات پر بھیج دیا گیا جس پر ابھی نندن اپنی ملازمت کی بحالی کے لیے کافی پریشان بھی تھا۔


بھارت میں عام انتخابات کے مراحل جاری ہیں اور مودی سرکار ابھی نندن پر سیاسی فائدہ اُٹھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتی، فوجیوں کے نام اور تصاویر کے استعمال پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کے بعد ابھی نندن سے مشابہت رکھنے والے شخص کو انتخابی مہم میں استعمال کیا گیا اور اب ابھی نندن کی ملازمت پر بحالی اور اہم بیس پر تعیناتی بھی ہندو ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

install suchtv android app on google app store