شام میں دہشتگردوں کے راکٹ حملے میں 11 افراد جاں بحق

شام میں دہشتگردوں کے راکٹ حملے کے بعد کے مناظر فائل فوٹو شام میں دہشتگردوں کے راکٹ حملے کے بعد کے مناظر

دہشتگردوں کے راکٹ حملے میں شام کے11 شہری جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے حلب میںداعش کے دہشتگردوں نے حکومتی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے 22 راکٹ داغے جو رہائشی علاقے کی مصروف مارکیٹ میں گرے جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ راکٹ حملے میں سیکیورٹی فورس کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ہلاک اور زخمی ہونے والے شہری ہے، کچھ راکٹ پھٹ نہیں سکے جنہیں ناکارہ بنادیا گیا ہے تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں حکومتی فورسز کے 5 اہلکار بھی شامل ہیں۔

شام کے بیشتر حصوں سے داعش کا قبضہ واگزار کروالیا گیا ہے تاہم حلب میں اب بھی داعش کا ایک گروہ موجود ہے۔ شامی حکومت نے دہشتگردوں کی تازہ کارروائیوں کا ذمہ دار شدت پسند جماعت هيئة تحرير الشام کو قرار دیا ہے جو داعش کی ہی ایک شاخ ہے اور مقامی سطح پر سرگرم بھی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے شام میں داعش دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے دعوے کے بعد داعش کی جانب سے اتحادی افواج پر حملے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

install suchtv android app on google app store