نیوزی لیند کی تاریخ میں پہلی بار خواتین حجاب پہن کر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

نیوزی لیند کی تاریخ میں پہلی بار خواتین حجاب پہن کر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتی دکھائی دیں فائل فوٹو نیوزی لیند کی تاریخ میں پہلی بار خواتین حجاب پہن کر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتی دکھائی دیں

جہاں اس ساںحے نے مسلمانوں کو تکلیف پہنچائی، وہیں نیوزی لینڈ کا عوام بھی اس سانحے کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتا دکھائی دیا۔

جہاں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس سانحے کے بعد اسلامی لباس پہن کر متاثرین کے اہل خانہ کے ہاں پہنچی تھیں اور وہاں کے عوام نے مسلمانوں کی مساجد کی سیکیورٹی دی تھی۔

وہیں اب ان حملوں کو ایک ہفتہ گزرنے پر نیوزی لینڈ کے اخبارات نے بھی شہدا کو سلام اور خراج تحسین پیش کیا، ساتھ ہی پولیس، عوام، صحافی اور حکومتی نمائندے بھی مسلمانوں سے اظہار یکہجتی کرتے دکھائی دیے۔

نیوزی لیند کی تاریخ میں پہلی بار غیر مسلم خواتین نیوز کاسٹرز اور ٹی وی میزبانوں نے پروگرامات کے دوران حجاب پہنا۔

اسی طرح تاریخ میں پہلی خواتین نیوز کاسٹرز حجاب میں نظر آئیں اور مسلمان خواتین سے اظہار یکجہتی کرتی دکھائی دیں۔

لیڈی پولیس اہلکارز نے بھی پہلی بار حجاب پہن کر نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کی خدمات سر انجام دیں اور کئی غیر مسلم صحافیوں سیاستدانوں، سماجی کارکنان اور عام افراد نے زندگی میں پہلی بار نماز ادا کی۔

install suchtv android app on google app store