پلوامہ حملے میں ووٹ کے لیے مودی سرکار نے جوانوں کو مروا دیا: رام گوپال یادیو

بھارت کی سماج وادی پارٹی کے جنرل سیکرٹری رام گوپال یادیو فائل فوٹو بھارت کی سماج وادی پارٹی کے جنرل سیکرٹری رام گوپال یادیو

بھارت کی سماج وادی پارٹی کے جنرل سیکرٹری رام گوپال یادیو نے پلوامہ حملے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے 50 فوجیوں کو مروایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہولی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے رام گوپال یادیو نے کہا کہ دیش کی پیرا ملٹری فورسز اپنی حکومت کے رویے پر افسردہ ہیں، ووٹ حاصل کرنے کے لیے جوانوں کو مروادیا گیا، یہ ایک سازش تھی اور نئی حکومت بننے کے بعد اس حملے کی ازسرِ نو تحقیقات کرائی جائیں گی جس میں بڑے بڑے لوگ پھنسیں گے۔

یادیو کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے والے دن جموں اور سری نگر کے درمیان چیکنگ کا عمل نہیں کیا گیا تھا اور جوانوں کو سادہ بسوں بھی بٹھایا گیا، یہ سوچی سمجھی سازش کا شاخسانہ ہے، جب اپوزیشن لوک سبھا کے انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی تو سرکار کی تبدیلی کے ساتھ ہی اس حملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا جائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store