مودی حکومت مایوسی کے عالم میں کھوکھلے بیانات دے رہی ہے: وزیراعلیٰ امریندر سنگھ

وزیراعلیٰ امریندر سنگھ فائل فوٹو وزیراعلیٰ امریندر سنگھ

بھارت کے صوبے پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے کہاہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت ملک کے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پٹیالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریندرسنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی اپنا کوئی بھی وعدہ پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور اب حکومت مایوسی کے عالم میں کھوکھلے بیانات دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کی زیرقیادت حکومت ملک میں نوجوانوں کوروزگار دینے میں بھی ناکام رہی ہے اس لئے صرف نعروں سے غریب عوام کا پیٹ نہیں بھرا جاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے عوام بی جے پی کے زیرقیادت حکومت کے کھوکھلے نعروں اور وعدوں سے تنگ آگئے ہیں اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں ان کے کے لئے کیاکیا۔ وزیراعلیٰ نے فوج کومبینہ طور پر سیاست میں ملوث کرنے پربھی بی جے پی پرکڑی تنقیدکی۔

install suchtv android app on google app store