امریکا میں اقتصادی شٹ ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے

breaking news breaking news

امریکا میں اقتصادی شٹ ڈاؤن ، امریکی مالی سال ختم ہو گیآ لیکن حکومت اور اپوزیشن میں اختلاف ختم نہ ہوسکا،  ایوان نمائندگان کے بل کو سینٹ نے پاس کرنے سے انکار کر دیا.

دنیا بھر میں جنگ کے نقارے بجانے والے امریکا کی اپنی معیشت ااب ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے،،، دنیا کے کئی ممالک کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کے بعد اب امریکی معیشت مزید جنگی اخراجات تو دور اپنی گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے میں بھی ناکام نظر آرہی ہے،،

نئےمالی سال کےلیےحکومتی اخراجات کےبل پرکانگریس میں دوبارہ ووٹنگ بھی کارگر ثابت نہ ہوئی، امریکہ میں معاشی بحران اپنی تاریخ کے اہم ترین موڑ پر داخل ہو گیا، نئے بل میں ہیلتھ کیئر بل کوپھر موخر کردیاگیا،  بل کے حق میں 54 اور مخالفت میں 46 ووٹ آئے، امریکہ میں لاکھوں افراد کی نوکریوں کو خطرہ پیدا ہوگیا،امریکی سینیٹ کی جانب سے ایوان نمائندگان کا نیاترمیمی بل مسترد ہونے کے بعد شٹ ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا، ، امریکی صدر باراک اوبامہ کہتےہیں شٹ ڈاؤن کے عوام پر منفی اثرپڑے گا اور شٹ ڈاؤن سے سرکاری دفاتر کوبند کرنا پڑے گا، واضح رہے کہ امریکا سترہ سال قبل بھی اقتصادی شٹ ڈاون کا شکار ہو چکا ہے۔ شٹ ڈاون سے انیس میوزیم اور چڑیاگھر بھی بند کر دئیے گئے،، صرف امریکی فوج کو تنخواہ ملے گی،

install suchtv android app on google app store