ترکی کا روس سے ایس 400 میزائل دفاعی سسٹم کی خریداری کا معاہدہ، امریکا کی تشویش

ترکی نے امریکا کو باور کرایا ہے کہ روس سے ایس 400 میزائل دفاعی سسٹم کی خریداری سے امریکا کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ فائل فوٹو ترکی نے امریکا کو باور کرایا ہے کہ روس سے ایس 400 میزائل دفاعی سسٹم کی خریداری سے امریکا کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

ترکی نے امریکا کو باور کرایا ہے کہ روس سے ایس 400 میزائل دفاعی سسٹم کی خریداری سے امریکا کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

ترکی اور روس کے درمیان معاہدہ طے ہے جس کے تحت روس ترکی کو ایس 400 میزائل دفاعی نظام فروخت کرے گا، جس پر امریکا نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان نے اپنے ایک خطاب میں امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ مذکورہ سسٹم کی خریداری سے امریکی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں عسکریت پسند تنظیم داعش کے خاتمے اور ان کی نقل حرکت سمیت دہشت گرد حملوں سے نمٹے کے تناظر میں دفاعی سسٹم خرید رہے ہیں۔

اردوگان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کی جانب سے روسی میزائل نظام کی خریداری کا مقصد بالکل واضح ہے اور اسی طرح وہ طریقہ بھی جس کے مطابق ہم اسے استعمال کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال جون میں امریکی وزارت خارجہ نے ترکی کو خبردار کیا تھا کہ جب تک انقرہ روس سے ایس 400 میزائل دفاعی سسٹم کی خریداری کے منصوبے سے دستبردار نہیں ہوتا اس وقت تک ترکی کا ایف 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاملہ خطرے میں رہے گا۔

امریکی وزارت خارجہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ترکی نے روس سے یہ نظام خریدا تو وہ امریکی قانونی بل کے تحت پابندیوں کا شکار ہوگا، بل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 میں دستخط کیے تھے۔

install suchtv android app on google app store