ایران و عراق کے تعلقات مثالی ہیں: حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ خفیہ دورہ عراق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران و عراق کے تعلقات کا تقابل امریکہ جیسے تسلط پسند ملک سے نہیں کیا جا سکتا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے آج صبح عراق کے دورے پر روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امریکہ سے نفرت کی جاتی ہے اور عراقی ، شامی اور دیگر اقوام پر جس طرح امریکہ نے بمباری کی وہ ناقابل فراموش ہے۔

صدر مملکت حسن روحانی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ علاقائی ممالک من جملہ عراق سے ایران کی دوستی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اس امید کا اظہار کیا کہ عراق کا دورہ دونوں ملکوں کے عوام کے فائدے اور روابط کے فروغ کا باعث بنے گا۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی آج صبح ایک اعلی سطحی وفد کے ھمراہ اعلی عراقی قیادت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے.

ڈاکٹر روحانی اپنے عراقی ہم منصب برھم صالح کی دعوت پر بغداد کا دورہ کررہے ہیں.

اس دورے کے موقع پر ڈاکٹر حسن روحانی عراقی صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے۔

صدرمملکت اپنے دورہ عراق میں آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے اور کربلا اور نجف میں عتبات عالیات کی زیارت بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ عراقی صدر برھم صالح نے 18 نومبر کو ایران کا سرکاری دورہ کیا تھا اور ڈاکٹر روحانی کو دورہ عراق کی دعوت دی تھی.

install suchtv android app on google app store