کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک پاک، بھارت کشیدگی کے پائیدار حل کا امکان نہیں: نیویارک ٹائمز

کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک پاک، بھارت کشیدگی کے پائیدار حل کا امکان نہیں: نیویارک ٹائمز فائل فوٹو کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک پاک، بھارت کشیدگی کے پائیدار حل کا امکان نہیں: نیویارک ٹائمز

امریکہ میں شائع ہونے والے روزنامے دی نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے تاہم جب تک دونوں ملک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کرتے انہیں غیرمتوقع نتائج کا سامنا رہے گا۔

اخبار کے ادارتی بورڈ نے اپنے تجزیاتی مضمون میں لکھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشیدگی کی شدت میں اضافہ کیا کیونکہ وہ دوبارہ منتخب ہونے کے لئے ایک مشکل مہم چلا رہے ہیں اور اسی میں وہ ہندو قوم پرستی کو ہوا دینے کے لئے پاکستان مخالف بیان بازی کا سہارا لے رہے ہیں۔

اخبار لکھتا ہے کہ عالمی دباو کے بغیر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے پائیدار حل کا امکان نہیں اور ایٹمی جنگ کا خطرہ برقرار رہے گا۔

install suchtv android app on google app store