سعودی ولی عہد اہم دورے پرچين پہنچ گئے

 سعودی ولی عہد  اہم دورے پرچين پہنچ گئے فائل فوٹو سعودی ولی عہد اہم دورے پرچين پہنچ گئے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج چين کے دورے پر ہيں۔ اس دورے پر وہ دو طرفہ تجارت، تيل اور پيداواری صنعت کے حوالے سے بات چيت کريں گے۔ محمد بن سلمان کی چین کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع، ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔

شہزادہ محمد بن سلمان آج بروز جمعرات چين پہنچے ہيں اور ان کی ميزبان ملک کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کل ہو گی۔

سعودی ولی عہد کے ايشيائی ممالک کے دوروں کی آخری منزل چين ہے۔ اس سے قبل وہ پاکستان اور بھارت جا چکے ہيں۔

محمد بن سلمان کی کوشش ہے کہ وہ براعظم ايشيا ميں اپنے اثر و رسوخ اور سرمايہ کاری میں اضافہ کریں۔

 

install suchtv android app on google app store