جواد ظریف نے یورپ سے بڑا مطالبہ کر دیا

جواد ظریف فائل فوٹو جواد ظریف

جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف  نے کہا ہے کہ یورپ جوہری معاہدہ بچانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے کہنے پر جوہری ڈیل سے پیچے ہٹ گیا۔ اسرائیل نے ایران کے خیلاف جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا کیا۔ 

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپ کو ایران کے ساتھ جوہری ڈیل برقرار رکھنے کے لیے مزید عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

گزشتہ روز پینس نے اسی کانفرنس سے اپنے خطاب میں ایران پر ایک نئے ہولوکاسٹ کی تیاری کا الزام عائد کیا تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ امریکی نائب صدر کی طرف سے عائد کردہ الزامات لاعلمی پر مبنی اور خطرناک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کے کہنے پر جوہری ڈیل سے پیچے ہٹ گیا۔ اسرائیل نے ایران کے خیلاف جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا کیا۔ 

اسی دوران قطر کے نائب وزیر اعظم نے بھی میونخ سکیورٹی کانفرنس سے اپنے خطاب میں مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کے مابین بڑھتی ہوئی خلیج پر تشویش کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store