اسرائیل فلسطینی عوام اور اشیاء کی نقل وحرکت پر پابندیاں ختم کرے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز فائل فوٹو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے غزہ میں انسانی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینیوں کے حقوق سے متعلق ایک اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریباً بیس لاکھ فلسطینی غربت اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا شکار ہیں۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ عوام اور اشیاء کی نقل وحرکت پر پابندیاں ختم کرے جو اقوام متحدہ اور دوسرے امدادی اداروں کی کارروائیوں میںبھی رکاوٹ کی باعث ہیں۔

ادھر سیکرٹری جنرل نے فلسطینی نصب العین کے لئے اقوام متحدہ کی حمایت اور غزہ میں فلسطین کی قانونی حکومت کی بحالی کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

install suchtv android app on google app store