انقرہ تہران کیساتھ تجارت کرنے لیے تیار ہے: رجب طیب اردگان

ترک صدر رجب طیب اردگان فائل فوٹو ترک صدر رجب طیب اردگان

ترکی نے ایران پر امریکی معاشی پابندیاں نظرانداز کردیا ترک صدر نے ٹرمپ کے اقدام کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انقرہ تہران کے ساتھ تجارت کرنے کیلئے بالکل تیار ہے۔

روس کے شہر سوچی میں روس،ایران اور ترکی کے صدور کے مابین ملاقات ہوئی،اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارت کے لیے ترکی ایک بنیادی لائحہ عمل تیار کرنے کو رضامند ہے۔

ایران کے ساتھ کئی نکات پر بات چیت کے اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ترکی ایران کے ساتھ بات چیت و تجارت سے تعلقات مزید بہتر کرنا چاہتا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے ایرانی حکومت سے تعلقات کے بارے میں یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب پولینڈ میں امریکا اور کئی یورپین ممالک کی ایک کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔

کانفرنس کے انعقاد کے مقاصد و مندرجات میں سے ایک ایران کے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو کم کرنا اور اس پر دباؤ بڑھانا بھی شامل ہے۔

 

install suchtv android app on google app store