امریکا کا قومی قرض تاریخ کی بلند ترین سطح 220 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگیا

قامی اور عسکری پروگرامز پر اخراجات میں اضافے کے اقدام سے قرض میں اضافہ ہوا فوٹو: شٹر اسٹاک قامی اور عسکری پروگرامز پر اخراجات میں اضافے کے اقدام سے قرض میں اضافہ ہوا

امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی قرض (سالانہ بجٹ کے کل خسارے) نے ایک نیا سنگ میل طے کیا ہے اور یہ پہلی مرتبہ 220کھرب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے جاری بیان میں بات سامنے آئی کہ مجموعی عوامی قرض 220 کھرب 10 ارب ڈالر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ 20 جنوری 2017 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر سنبھالنے کے موقع پر یہ قرض 199 کھرب 50 ارب ڈالر پر موجود تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دسمبر 2017 میں 15 کھرب ڈالر کی ٹیکس کٹوتی اور گزشتہ برس کانگریس کی جانب سے مقامی اور عسکری پروگرامز پر اخراجات میں اضافے کے اقدام سے قرض میں اضافہ ہوا۔

تاہم یہاں یہ بات واضح رہے کہ امریکی حکومتی قرض دہائیوں کے لیے بڑھتا ہے، 1989 میں یہ 31 کھرب ڈالر، 1999 میں یہ 56 کھرب ڈالر اور 2009 میں 119 کھرب ڈالر تھا۔

اس حوالے سے اوہائیو کے سابق گورنر ریپبلکن جوہن کاشچ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرض گھڑی کے سامنے موجود اپنی تصویر دکھائی۔

انہوں نے لکھا کہ یہ تصویر 3 فروری 2016 کو نیو ہمپشائیر میں مہمات دے دوران لی گئی تھی اور اس عرصے میں ہمارا قومی قرض 220 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، یہ 3 برسوں میں 30 کھرب ڈالر زیادہ ہے اور یہ کنٹرول سے باہر ہے‘۔

دوسری جانب کانگریس کے بجٹ آفس (سی بی او) نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال کا خسارہ گزشتہ سال کے 779 ارب ڈالر کے مقابلے میں 897 ارب ڈالر ہوگا۔

سی بی او نے کہا کہ آنے والے برسوں میں قرض میں مزید اضافے کا امکان ہے اور 2022 میں یہ سالانہ 10 کھرب ڈالر بڑھے گا اور 2029 تک 10 کھرب ڈالر سے نیچے نہیں آئے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ بےبی بومرز کی بڑی نسل ریٹائرمنٹ کی طرف داخل ہوگی سوشل سیکیورٹی اور طبی فنڈ سے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ بے بی بومر ایک اصطلاح ہے جو 1946 سے 1964 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

بے بی بومر دنیا کی آبادی خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک میں آبادی کا ایک خاص حصہ رکھتی ہیں جبکہ امریکی عوام میں یہ تقریباً 20 فیصد نمائندگی کرتی ہے۔

وفاقی قرض کی سطح میں اضافے کے باوجود معدد معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ وہ سمجتے ہیں کہ خطرات معمولی رہیں گے اور موجودہ شرح سود تاریخی معیار کے مطابق غیر معمولی طور پر کم رہتی ہے۔

تاہم بجٹ کے کچھ ماہرین نے خبردار کیا کہ قرض میں اضافہ حکومت کے لیے کافی خطرہ پیدا کرے گا کیونکہ ٹیکس کٹوتی یا اخراجات میں اضافے کے ذریےع مالیاتی بحران کا جواب دینا مشکل ہوجائے گا۔

install suchtv android app on google app store