وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں: ڈیموکریٹ رکن کانگریس

امریکی رکن کانگریس الیگزینڈر الگرین فائل فوٹو امریکی رکن کانگریس الیگزینڈر الگرین

امریکی رکن کانگریس الیگزینڈر الگرین نے کہا ہے کہ عمران خان میں لوگوں کے لیے کچھ کرنے کا عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ رکن کانگریس الگرین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔

ڈیموکریٹ رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا میں روایتی طور پر اچھے تعلقات ہیں، اس وقت پاکستان میں نئی قیادت ہے۔

الگرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک عظیم کرکٹر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عمران خان نے اسپتال بھی بنایا۔

الیگزینڈر الگرین کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے سے دور ہونا دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں، کاروباری، عوامی سطح پر تعلقات سے دونوں ممالک قریب آسکتے ہیں۔

ڈیموکریٹ رکن کانگریس کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کےلیے کانگریس میں کافی محنت کرنا پڑے گی۔

اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے مستقبل کے لئے ایک بڑی امید ہیں اور پاک امریکا تعلقات کیلئے ایک امید کی حیثیت رکھتے ہیں۔

امریکی رکن کانگریس نے کہا تھا کہ عمران خان قوم کا درد رکھتے ہیں، عمران خان کے امریکا میں بہت سےدوست اور خیرخواہ ہیں، عمران خان جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، ہم کانگریس میں پاکستان کے کیس کو مضبوط کریں گے۔

install suchtv android app on google app store