ایران میں کرغستان کا کارگو طیارہ گر گیا، 15 افراد ہلاک

ایران میں تباہ ہونے والے کرغستانی طیارے کا منظر ایران میں تباہ ہونے والے کرغستانی طیارے کا منظر

ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب کرغستان کی ائیرلائن کا بوئنگ 707 کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔

طیارے میں 16 افراد سوار تھے جو ایران کے شہر کاراج کے فتح ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے کچھ منٹ پہلے حادثے کا شکار ہوکر گر گیا۔

فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ طیارے کے ملبے سے 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ ایک شخص کی جان بچ گئی ہے۔

طیارے میں گوشت رکھا ہوا تھا جو کرغستان سے ایران بھیجا جا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں حادثے کے وقت 16 افراد سوار تھے تاہم ایرانی نیوز ایجنسی اثنا کا کہنا ہے کہ طیارے میں 16 افراد سوار تھے۔

طیارہ کراج کے فتح ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے کچھ منٹ قبل حادثے کا شکار ہوا۔

ایمرجنسی میڈیکل سروسز آرگنائزیشن نے بتایا ہے کہ پیر حسین نامی ایک فلائٹ انجینئر کو بچا لیا گیا ہے جو اس وقت ایک ایرانی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

install suchtv android app on google app store