سعودی اتحادی فوج کی پریڈ پر یمنی فوج کا حملہ

صوبے لحج میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی اتحاد کی فوجی پریڈ پر ہونے والے حملے میں سعودی اتحاد کے ڈیڑھ سو سے زائد فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں اادارے کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبے لحج کے علاقے العند میں سعودی اتحاد کی فوجی پریڈ کے دوران یہ حملہ کیا جس میں یمن کی مستعفی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف بھی زخمی ہو گئے جبکہ سعودی اتحاد کے کئی فوجی کمانڈر ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیگر زخمیوں میں یمن کی مستعفی حکومت کے ڈپٹی جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف صالح الزندانی، انٹیلی جینس ایجنسی کے سربراہ محمد صالح اور فوجی کمانڈر ثابت جواس بھی شامل ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے یہ کارروائی سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں انجام پائی۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون حملے میں چھے سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی فوجیوں نے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مشرق وسطی کے اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔

install suchtv android app on google app store