صحافی کو وائٹ ہاؤس میں داخلے پرپابندی کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ دائر

صحافی کو وائٹ ہاؤس میں داخلے پرپابندی کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ دائر فائل فوٹو صحافی کو وائٹ ہاؤس میں داخلے پرپابندی کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ دائر

عالمی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنے نامہ نگار جم اکوسٹا کی وائٹ ہاؤس میں داخلے پرپابندی کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ دائر کردیا۔

واضح رہے کہ 8 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا نے امریکا کے صدر سے روسی مداخلت کا سوال شروع ہی کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سیخ پا ہو گئے اور کہا کہ تم ’بدتمیز اور گھٹیا شخص ہو‘ اور ’عوام کے دشمن‘ بھی ہو۔
سی این این نامہ نگار جم اکوسٹا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیوز کانفرنس کے دوران صحافی کو ’عوام دشمن‘ کہنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے سی این این کے رپورٹر کا پریس پاس منسوخ کردیا تھا۔

سی این این انتظامیہ نے مقدمے میں الزام لگایا کہ جم اگسٹا پر پابندی سیکریٹ سروس کے تحت لگائی جو سی این این کے پہلے اور پانچویں ترامیمی حقوق کے خلاف ورزی ہے۔

اس حوالےسے بتایا گیا کہ مقدمہ واشنگٹن کی ضلعی عدالت میں داخل کیا گیا۔

مقدمے میں ڈونلڈٹرمپ، چیف آف اسٹاف جون کیلے، پریس سیکریٹری سارا سینڈرز، ڈپٹی چیف آف اسٹاف کمیونیکیشن بل شائن، ڈائریکٹر آف سیکریٹ سروس اور جم اگسٹا کو کارڈ چھینے والے سیکریٹ سروس افسر کو نامزد کیا گیا۔

مقدمے میں نامزد تمام 6 افراد نے جم اگسٹا کو جبراً بے دخل کرنے اور ان کی بطور نامہ نگار معطلی میں کردار ادا کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store