کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ، 31 افراد ہلاک

ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر تیزہواؤں اور خشک موسم کے باعث پانچویںروز بھی پوری طرح قابو نہیں پایا جاسکا ہے ۔ آگ سے مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ کر 31 تک جاپہنچی ہے جبکہ اس میں اضافے کا خدشہ برقرار ہے ۔شمالی کیلیفورنیا کے شیرف کا کہنا ہے کہ 228 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

آگ سے بچنے کے لئے اب تک ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ منتقلی کا یہ عمل تاحال جاری ہے ۔

ریاست کے شمالی علاقوں میں تقریباً 8ہزار فائر فائٹرز ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہیں۔ طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے کیمیکل کا چھڑاؤ کیا جارہا ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کی تاریخ میں آگ لگنے سے تباہی پھیلنے کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے جبکہ ہلاکتوں کے اعتبار سے اسے تیسرا بڑا واقعہ قرار دیا جارہا ہے۔

حکام کے مطابق آگ سے 6 ہزار 4 سو 53 مکانات تباہی سے دوچار ہوئے جن میں 260 تجارتی مراکز بھی شامل ہیں ۔ آگ نے 404 مربع کلو میٹر کا علاقہ اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ جمعرات کی رات بھڑکی تھی جس میں جمعہ کو مزید اضافہ ہوگیا ۔ تمام کوششوں کے باوجود ابھی تک آگ پر صرف چند فیصد تک ہی قابو پایا جاسکا ہے ۔

اب تک 93 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے تاہم 56 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

install suchtv android app on google app store