ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں: روسی صدر

روس کے صدر پوتین روس کے صدر پوتین

روس کے صدر پوتین نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ اسپوتنیک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔

روسی صدارتی ہاوس نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر پوتین نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کا قومی سلامتی کے اجلاس میں جائزہ لیا ہے۔ صدر پوتین نے اس اجلاس میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قراردیا ہے۔

اس سے قبل روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے اسپین کے ہم منصب کے ساتھ میڈریڈ میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خچطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قراردیا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے8 مئی کو یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store