ایران پر امریکی پابندیاں "معاشی دہشت گردی" ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے امریکا کی جانب سے ایران پر معاشی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے معاشی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ جماعت اور پوری فلسطینی قوم ایران کے ساتھ اور امریکا کے خلاف ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی ایران پر پابندیوں کا مقصد مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیداکرنا اور خطے میں امریکی منصوبوں کی مزاحمتی پروگراموں کو کم زور کرنا ہے۔

ب یان میں کہا گیاہے کہ امریکا صرف صہیونی ریاست کی خدمت گذاری میں مصروف ہے۔ ایران پر پابندیاں صہیونی قوتوں اور اسرائیل کی خوش نودی حاصل کرنا،قضیہ فلسطین کو تباہ کرنا اور عرب اور اسلامی قوتوں کو ایک دوسرے کے محاذ آرائی پر مجبور کرنا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم، حکومت اور جماعت مشکل کی گھڑی میں ایران کے ساتھ ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی سازشیں بری طرح ناکامی سے دوچار ہوں گی۔

خیال رہے کہ امریکا نے ایران پر تازہ معاشی پابندیاں عاید کی ہیں۔ یہ پابندیاں سنہ 2015ء کو امریکی حکومت اور تہران کےدرمیان معاہدے کے دوران اٹھا دی گئی تھیں۔

install suchtv android app on google app store