شام کے شہر ادلب میں دہشت گرد گروہوں میں جھڑپیں

شام کے شہر ادلب میں ترکی کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں اور تکفیری دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے درمیان گھمسان کی جنگ شروع ہو گئی ہے۔

خبروں کے مطابق متحارب گروہوں نے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔

اس سے پہلے ترکی کے حمایت یافتہ مسلح گروہ جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر شامی فوج کے خلاف لڑتے رہے ہیں۔

شام مخالفین کے ذرائع نے بھی جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیر دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ نے ادلب شہر تک پیشقدمی کی ہے۔

ترکی اور روس کے درمیان ادلب میں محفوظ کوریڈور کے قیام اور فوجی آپریشن نہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کے بعد سے اس علاقے میں مسلسل جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store