گرفتار فلسطینی گورنر اسرائیل کی عوفر جیل منتقل

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنر عدنان غیث اور انٹیلی جنس ڈائریکٹر کرنل جہاد فقیہ کو حراست میں لینے کے بعد "عوفر" جیل میں ڈال دیا ہے۔

مرکزاطلاعا فلسطین کے مطابق فلسطینی گورنر عدنان غیث ہفتے کے روز بیت المقدس میں‌موجود اپنی رہائش گاہ سے نکلے، تھوڑی دور پہنچنے کے بعد اسرائیلی فوج کی تین گاڑیوں نےان کا راستہ روکا اور انہیں گاڑی سے اتار کر فوجی جیپ میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

ادھر تحریک فتح کی انقلابی کونسل نے عدنان غیث کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کل ہفتے کے روز اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں فلسطینی انٹیلی جنس ڈائریکٹر کرنل جہاد الفقیہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا گذشتہ روز اطلاع ملی کہ انہیں عوفر جیل میں‌ڈال دیا گیا ہے۔ سینیر فلسطینی عہدیداروں کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں‌ ہوسکی۔

install suchtv android app on google app store