جمال خاشقجی کی موت کی تصدیق پریشان کن: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس

سعودی عرب نے ترکی میں اپنے قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تصدیق کردی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےسعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کی موت کی تصدیق پریشان کن ہے، جمال کی موت پر شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور موت کے ذمہ داروں کا مکمل احتساب ہونا چاہئیے۔

واضح رہے کہ کل سعودی عرب نے اپنے قونصل خانے میں صحافی کے قتل کی تصدیق کر دی ہے۔

سعودی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ قونصل خانے میں خاشقجی اور ان سے ملنے والے افراد کے درمیان ہاتھا پائی کا نتیجہ صحافی کی موت کی صورت میں نکلا تاہم انہوں نے خاشقجی سے لڑنےوالوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور لڑائی کا سبب بھی نہیں بتایا گیا،یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ خاشقجی کی لاش کہاں ہے۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سینئر مشیر جنرل احمد العسیری کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

ایک اور مشیر اور بیرون ملک پروپیگنڈے کے انچارج سعود القحطانی کو بھی ہٹا دیا گیا ہے، 18سعودی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے، مجموعی طور پر 5اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے انٹیلی جنس کی تشکیل نو کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد کی سربراہی میں وزارتی کمیٹی قائم کر دی ہے جو ایک ماہ میں رپورٹ دے گی۔

install suchtv android app on google app store