ویتنام کے صدر طویل علالت کے بعد 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ویتنام کے صدر طویل علالت کے بعد 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے فائل فوٹو ویتنام کے صدر طویل علالت کے بعد 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ویتنام کے صدر تران ڈائی کوآنگ طویل علالت کے بعد 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق ویتنام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ تران ڈائی کوآنگ طویل عرصے سے بیمار تھے اور ان کا ملک میں اور بیرون ملک ماہر ڈاکٹروں نے علاج کیا، تاہم اس کے باوجود زندگی نے ان کا ساتھ نہ دیا۔

وزارت پبلک سیکیورٹی میں چار دہائی گزارنے کے بعد اپریل 2016 میں صدارت کا منصب سنبھالنے والے تران ڈائی کوآنگ ایک سخت رہنما کے طور پر جانے جاتے تھے۔

اگرچہ وہ ملک کے چار اعلیٰ ترین عہدوں میں سے ایک پر فائز اور ملک کے سربراہ تھے لیکن ملکی معاملات میں ان کا کردار رسمی تھا اور وہ غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور سفارتی تقاریب میں شرکت کرتے تھے۔

تران ڈائی کوآنگ عوامی سطح پر آخری بار دو روز قبل ہنوئی میں چینی سیاستدانوں اور غیر ملکی وفود سے ملاقاتوں کے وقت سامنے آئے تھے۔

پولِٹ بیورو کے رکن تران ڈائی کوآنگ کا کمیونسٹ پارٹی کے اندرونی معاملات میں کافی اثر و رسوخ تھا، تاہم عوامی سطح پر انہیں زیادہ پذیرائی حاصل نہ تھی۔

install suchtv android app on google app store