شام ميں روس کا فوجی طیارہ تباہ، 15 اہلکار ہلاک

شام ميں روس کا فوجی طیارہ تباہ فائل فوٹو شام ميں روس کا فوجی طیارہ تباہ

شام میں روسی فوجی طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں 15 اہلکارہلاک ہوگئے جب کہ روس نے طیارہ تباہ کرنے کا الزام اسرائیل پر عائد کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں روسی طیارہ بحيرہ روم کی ساحلی پٹی سے 35 کلوميٹر دور رڈار سے غائب ہو گيا تھا بعد ازاں طیارے کا ملبہ بحیرہ روم کے نزدیک مل گیا، طیارے میں سوار روسی فوج کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

روس نے طیارے کو تباہ کرنے کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے اس طرح پرواز کی جس سے روسی طیارہ شامی طیارے کی بمباری کی زد میں آگیا اس لیے روس اپنے 15 اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ اسرائیل سے لے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے موقف اختیارکیا کہ روسی طیارہ شامی فوج کی بمباری سے تباہ ہوا ہے جس کی ذمہ داری اسرائیل پر ڈالنا احمقانہ عمل ہے۔ اسرائیل نے شام میں صرف اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

 

install suchtv android app on google app store