امریکا نے فلسطینیوں کی امداد میں مزید کمی کر دی

امریکا نے فلسطینیوں کی امداد میں مزید کمی کر دی امریکا نے فلسطینیوں کی امداد میں مزید کمی کر دی

امریکا نے فلسطینیوں کی امداد میں مزید کمی کردی، یہ رقم یہودیوں اور عرب اسرائیلیوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے پروگراموں پر خرچ کی جائے گی، امریکا اب تک مجموعی طور پر پچاس کروڑ ڈالر کی کٹوتی کرچکا ہے۔

امریکا فلسطینیوں، یہودیوں اور عرب اسرائیلیوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے پروگراموں کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرتا ہے ، تاہم اب اس رقم میں فلسطینیوں کا حصہ کم کردیا گیا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی کاٹی گئی رقم یہودیوں اور عرب اسرائیل کے درمیان مفاہمت کے پروگراموں پر خرچ کی جائے گی۔

امریکا اب تک مختلف مدوں میں فلسطینیوں کی امداد میں مجموعی طور پر پچاس کروڑ ڈالر کی کٹوتی کرچکا ہے، اس کے علاوہ واشنگٹن میں فلسطینی حکمراں جماعت پی ایل او کا دفتر بھی بند کیا جاچکا ہے۔

install suchtv android app on google app store