ڈونلڈ ٹرمپ کی تضحیک، امریکی سیکریٹری دفاع کو فارغ کرنے کی تیاریاں

امریکی سیکریٹری دفاع جیمس میٹس فائل فوٹو امریکی سیکریٹری دفاع جیمس میٹس

امریکی سیکریٹری دفاع جیمس میٹس کا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’پاگل کتا‘ کہنا خسارے کا باعث بن گیا۔

دی نیویارک ٹائمز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وسط انتخابی مہم کے بعد جیمس میٹس کو برطرف کیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکی صدر اور سیکریٹری دفاع کے مابین نیٹو پالیسی پر شدید چپقلش جاری ہے کہ آیا شمالی کوریا کے ساتھ وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں کی جائیں اور امریکا کو ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے والے فیصلے سے پیچھے ہٹنا چاہیے۔

دوسری جانب جیمس میٹس کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ جتنا وقت سیکریٹری دفاع نے گزار ہے اس دوران وہ خود کو معاملات سے دور رکھنے کی کوشش کرتے رہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈٹرمپ کی سوچ میں غیریقنی طور پر تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

اخبار کے مطابق اب سیکریٹری دفاع جیمس میٹس ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرنے گریزاں ہیں اور پینٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ جیمس میٹس نے خود کو وفادار ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

نیوی سے ریٹائرڈ کیپٹن جیف ڈیوس اور جیمس میٹس کے سابق ترجمان نے بتایا کہ جیمس میٹس کے ڈی این اے میں جھوٹ شامل نہیں ہے اور ناہی غداری کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔

سینیٹ آرمڈ سروس کمیٹی کے ڈیموکریٹ سنیٹر جیک ریڈ نے بتایا کہ اگر جیمس میٹس کو پینٹاگون سے رخصت کیا گیا تو اس کے نیتجے میں پیدا ہونے والی خلاء غیرمعمولی طور پر نقصان کا باعث بنے گی۔

واضح رہے کہ مصنف باب وڈ وارڈ نے اپنی کتاب میں تحریر کیا تھا کہ جیمس میٹس ڈونلڈٹرمپ کی ذہنیت کو 5 ویں کلاس کے طالبعلم کے برابر قرار دیا تھا۔

بعدازاں جیمس میٹس نے مذکورہ ریمارکس سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store