امریکا میں فلسطینی سفارتی مشن نے تمام امور بند کردیئے

امریکا میں فلسطینی سفارتی مشن نے تمام امور بند کردیئے امریکا میں فلسطینی سفارتی مشن نے تمام امور بند کردیئے

امریکا کے حکم فلسطین نے واشنگٹن میں قائم اپنے سفارتی مشن کے تمام امور بند کر دیئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی سفارتخانے کو اپنے تمام امور بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ مختصر دورانیہ کا بھی ہو سکتا ہے‘۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ حکام نے آفس بند کرنے کے حکم صادر کیے جس کا مقصد فلسطین کو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کرنا ہے۔

ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے گزشتہ برس دسمبر میں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے یکطرفہ فیصلے کے بعد فلسطین اور امریکا کے مابین سرحد تعلقات بڑھے تاہم مذکورہ فیصلے کے بعد دونوں ملکوں کی انتظامیہ کے درمیان کشدید میں شدت آگئی ہے۔

فلسطین لیبریشن آرگنائزیشن منش کے سربراہ اور فلسطین کے واشنگٹن میں سفیرحسام زوملوٹ نے کہا کہ ’سفارتخانے کو بند کرنے کا آج آخری دن ہے‘۔

فیس بک پر جاری ویڈیو پر مشتمل پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ ہیں’امریکا کے عظیم لوگ‘۔

امریکی کی جانب سے فلسطینی سفارتخانے کو بند کرنے کا فیصلہ اوسلو معاہدے کی 20 ویں سالگیرہ کے وقت سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً 2 دہائی قبل دو ریاستی حل کے لیے اسرائیل اور فلسطین کے مابین معاہدہ طے پایا تھا۔

دوسری جانب حسام زوملوٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو ’افسوس ناک اور کینہ پرور‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ٹرمپ انتظامیہ نے اپنا فیصلہ سنا کر ہمارے پاس دو آپشنز چھوڑے ہیں پہلا یہ کہ امریکا سے اپنے تعلق ختم کردیئے جائیں یا پھر ہم بطور قوم اپنے حقوق سے دسبردار ہو جائیں۔

فلسطین کے صدر، قیادت اور لوگ نے اپنے حقوق کا انتخاب کیا ہے، فلسطینی ’امریکی ریاست کے فیصلوں سے انتہائی صدمے میں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’کروڑوں امریکی جو فلسطینوں کے دوست ہیں، مذکورہ فیصلے کے بعد یہ تعلقات تاریخ کا حصہ بن جائیں گے‘۔

امریکا کو فلسطینی سفارتخانہ بند کرنے سے پہلے فلسطینیوں کے لیے 20کروڑ ڈالر کی امداد اور اقوا متحدہ ایجنسی برائے پناہ گزین فلسطین کی مدد پر بھی پابندی لگا دے دینی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ فلسطینی رہنماؤں نے معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کا عندیہ دیا تھا جس پر امریکا نے سخت نتائج کی دھمکی دی تھی۔

install suchtv android app on google app store