اسرائیلی فوج نے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا

اسرائیلی فوج نے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا فائل فوٹو اسرائیلی فوج نے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا

اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی باشندوں نے اپنے حقوق کی بحالی کے لیے 30 مارچ سے شروع کی جانے والی تحریک اور امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوکر قابض فوج کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر وحشیانہ کارروائیاں کرتے ہوئے براہ راست گولیاں ماریں اور آنسو گیس کے لاتعداد شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شمالی اور دوسرا جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں شہید ہوا جب کہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

مظاہرین نے احتجاج کے دوران ٹائرجلائے اور قابض فوج پر پتھراؤ کیا، مظاہروں میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store