چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی تعمیر تیز کی جائے گی: گینگ شوانگ

گینگ شوانگ فائل فوٹو گینگ شوانگ

چین نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں سے ان کے ٹھوس نتائج کے ساتھ پورے پاکستان کے عوام کو مساوی فائدہ پہنچے گا۔

بیجنگ میں اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمانGeng Shuang نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فروغ میں دونوں ملکوں کی کامیابیاں سب پر عیاں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے دورے میں اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہWang Yi کا پاکستانی قیادت کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر تیز کرنے کے بارے میں اہم اتفاق رائے ہوا۔انہوں نے کہا کہ فریقین نے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی ترجیحات اور عوام کی ضروریات کے مطابق مستقبل میں ترقی کی راہ اور تعاون کی سمت کا تعین کرنے اور اس پرتبادلہ خیال کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی تعاون کو فروغ دینے اور لوگوں کے لئے روزگار کے منصوبے شروع کرنے پرتوجہ دی جائے گی اور ان کا دائرہ کار مغربی علاقے تک بڑھایا جائے گا تاکہ پاکستان کے مزید لوگ راہداری سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں پیشرفت کسی تیسرے ملک کے زیر اثر نہیں ہے اور یہ تعلقات دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات میں پیشرفت سے متاثر بھی نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں امداد دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

install suchtv android app on google app store