روس، ترکی اور ایران کا شام تنازعے کے سیاسی تصفیے پرزور

روس، ترکی اور ایران کا شام تنازعے کے سیاسی تصفیے پرزور فائل فوٹو روس، ترکی اور ایران کا شام تنازعے کے سیاسی تصفیے پرزور

روس ترکی اور ایران نے تہران میں مذاکرات میں شام کے تنازعے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔

آج تہران میں ایران، روس اور ترکی کے صدور کے درمیان سہ فریقی سربراہ اجلاس کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

مشترکہ بیان میں ایران، ترکی اور روس نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کے مطابق شام کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کیلئے مضبوط اور مسلسل حمایت پر زور دیا ہے اور واضح کیا کہ ان کا ہر صورت احترام کیا جا سکے۔

لیڈروں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں علیحدگی پسندوں کے ایجنڈوں کے خلاف ٹھوس موقف کا اظہار کرتے ہوئے زمینی بنیاد پر نئے حقائق کی تخلیق کرنے کے تمام اقدامات کو مسترد کر دیا۔

ان ایجنڈوں کا مقصد شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور ہمسایہ ملکوں کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیڈروں نے پناہ گزینوں اور عارضی بے گھر افراد کی شام میں ان کے گھروں کو محفوظ اور رضاکارانہ واپسی کیلئے ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

روس، ایران اور ترکی نے اقوام متحدہ اور اس کے انسانیت کیلئے خدمات کے اداروں پر زور دیا کہ اضافی امداد فراہم کر کے شام کی مدد کریں۔

install suchtv android app on google app store