مزدلفہ میں شب قیام کے بعد حجاج کرام رمی کیلئے منیٰ پہنچ گئے

مزدلفہ میں شب قیام کے بعد حجاج کرام رمی کیلئے منیٰ پہنچ گئے فائل فوٹو مزدلفہ میں شب قیام کے بعد حجاج کرام رمی کیلئے منیٰ پہنچ گئے

مزدلفہ میں شب قیام کےبعد حجاج کرام پہلے دن کی رمی کے لیے منیٰ پہنچ گئے۔

حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں حجاج آج شیطان کو کنکریاں ماررہے ہیں، حجاج بڑے شیطان کو کنکریاں مارنےکےبعد قربانی کررہے ہیں اور قربانی کے بعد سرمنڈوا کر احرام کھولنے کاعمل بھی جاری ہے۔

حجاج کرام عام لباس میں طواف افاضہ کے لیے مسجدالحرام پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، حجاج طواف زیارت اور صفا اور مروہ کے درمیان سعی بھی کریں گے۔

سعودی حکام کے مطابق اس سال 23 لاکھ 71 ہزار سے زائد عازمین نے فریضہ حج ادا کیا، سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کاسب سے بڑا اجتماع مسجدالحرام اور مسجدنبویؐ میں ہوا جس کے بعد حجاج کی جانب سے تقریباً 20 لاکھ سے زائد جانور قربان کیے گئے۔

منیٰ ، مکہ، مدینہ، جدہ اور دیگر شہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store