کمبوڈیا کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت فاتح

کمبوڈیا کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت فاتح فائل فوٹو کمبوڈیا کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت فاتح

کمبوڈیا کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت فاتح، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج مسترد کردیے۔

کمبوڈیا کی الیکشن کمیشن نے جولائی میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے تحت حکمران جماعت سی پی پی نے تمام ایک سو پچیس نشستیں جیت لیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سی پی پی نے انہتر لاکھ ووٹوں میں سے اڑتالیس لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے الیکشن کے نتائج مسترد کردیے، ان کا کہنا ہے کہ الیکشن آزادانہ تھے نہ ہی شفاف۔ کمبوڈیا کی سپریم کورٹ نے مین اپوزیشن پارٹی کو گزشتہ سال معطل کرکے اس کے ایک سو اٹھارہ ارکان کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی، پارٹی کے سربراہ بھی گزشتہ سال سے قید میں ہیں۔

install suchtv android app on google app store