ڈالر کے بطور عالمی کرنسی دن گنے جا چکے ہیں، روسی وزیر خارجہ

 روسی وزیر خارجہ فائل فوٹو روسی وزیر خارجہ

روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ڈالر کے بطور عالمی کرنسی دن گنے جا چکے ہیں اور وہ تنزلی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اب ترکی اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے قومی کرنسیز میں لین دین کے راستے تلاش کر رہا ہے۔

ترک دارالحکومت انقرہ میں تاہم بات چیت میں لاوروف نے اس عزم کا اظہار نہیں کیا کہ روس ترکی کے ساتھ ڈالر میں لین دین ختم کرنے والا ہے۔ انہوں نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈالر کے نادرست کردار کی وجہ سے اس کے بہ طور عالمی کرنسی استعمال میں گراوٹ ہو گی اور اس کے افعال محدود ہو کر رہ جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store