اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ پر بھارتی الزامات مسترد کر دیے

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ پر بھارتی حکومت کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے انٹرویو میں انسانی حقوق کمشنر زید رعدالحسین تھا کہ اول تو بھارت مقبوضہ وادی میں داخلے کی اجازت نہیں دیتا، پھر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ پر متعصب اور جہادی ہونے اور دیگر احمقانہ الزامات لگاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا  کہ بھارتی فورسز کے مظالم کی رپورٹس بھارتی ذرائع اور اسی کے اداروں کی دستاویز پر مبنی ہیں۔انسانی حقوق کمشنر کا  کہنا تھا  کہ معصوم کشمیریوں کا خون بہانے والی قابض فورسز نے مظلوم عوام کا معاشی استحصال بھی تیز کردیا ہے اور انھیں مالی نقصان پہنچانے کے لیے سیب کے درخت کاٹے جا رہے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سلسلے میں پھلوں سے لدے درخت گرائے جانے کی وڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں مزاحمتی رہنماؤں اور کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کے لیے بھارت کے تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے اہلکاروں نے سری نگر میں صورہ کے علاقے اقبال کالونی میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی لی۔

install suchtv android app on google app store