ورپی یونین الیکشن آبزرور مشن کا مجموعی طور پر پاکستان میں عام انتخابات پر اطمینان کا اظہار

ورپی یونین الیکشن آبزرور مشن کا مجموعی طور پر پاکستان میں عام انتخابات پر اطمینان کا اظہار فائل فوٹو ورپی یونین الیکشن آبزرور مشن کا مجموعی طور پر پاکستان میں عام انتخابات پر اطمینان کا اظہار

یورپی یونین الیکشن آبزرور مشن نے مجموعی طور پر پاکستان میں عام انتخابات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کاوشیں متاثر کن اور قابل تعریف ہیں۔

جمعہ کو مبصر مشن کے سربراہ مائیکل گہلر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے مبصرین نے 113 حلقوں میں مجموعی طور پر 582 پولنگ اسٹیشنوں کے دورے کئے جبکہ انہوں نے بذات خود کئی پولنگ اسٹیشنوں کے دورے کئے۔

ہم نے مشاہدہ کیا کہ موجودہ انتخابات 2013ءمیں منعقدہ انتخابات سے نسبتاً بہتر رہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں کے باوجود ٹرن آﺅٹ 52 فیصد سے زیادہ رہا۔ یورپی یونین کے مبصرین نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی سے انتخابی عمل میں کوئی مداخلت نہیں ہوئی۔

وہ صرف شناختی کارڈ کی چیکنگ کرتے رہے اور ووٹرز کو قطاروں میں رہنے کی تلقین کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل شفاف رہا تاہم گنتی میں بعض مسائل سامنے آئے۔ بعض پریزائیڈنگ افسران کو رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کو استعمال کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے نتائج تاخیر کا شکار ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل آر ٹی ایس استعمال نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض چھوٹی جماعتوں نے شکایت کی کہ کم مالی وسائل کے باعث وہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے اشتہاری مہم کا مقابلہ نہیں کر سکے۔

یورپی یونین کے مبصر مشن نے گزشتہ تین سال کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کام کو سراہا۔ انہوں نے اقلیتوں اور خواتین کی شرکت سمیت احتساب اور شفافیت کی بہتری سے متعلق الیکشن کمیشن کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

مشن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ مسلسل مشاورت کے باعث الیکشن کمیشن پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں 113 حلقوں میں 582 پولنگ اسٹیشنوں پر مبصرین نے ووٹوں کی گنتی کا مشاہدہ کیا۔

install suchtv android app on google app store