سعودی عرب میں بچوں کے درجنوں ویڈیو گیمز پر پابندی عائد

سعودی عرب میں بچوں کے درجنوں ویڈیو گیمز پر پابندی عائد فائل فوٹو سعودی عرب میں بچوں کے درجنوں ویڈیو گیمز پر پابندی عائد

سعودی حکومت نے بچوں کو موت کے منہ میں لے جانے والے آن لائن گیمز سے ہونے والے جانی نقصان کے بعد درجنوں ویڈیو گیمز پر پابندی لگادی۔

عرب میڈیا کے مطابق حکومت نے مملکت میں خطرناک آن لائن گیمز سے دو بچوں کے خودکشی کرنے کے بعد ایسے تمام گیمز کو بند کردیا ہے جس میں بچوں کو تشدد پر اکسانے اور جان لیوا اسٹنٹ کرنے کی دانستہ ترغیب دی جارہی تھی۔

سعودی جنرل کمیشن فار آڈیو ویژول میڈیا نے کہا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 47 خطرناک ویڈیو گیمز پر پابندی لگا دی گئی ہے، بند کیے گئے گیمز میں بچوں کے پسندیدہ اور معروف گیمز بھی شامل ہیں۔

مذکورہ بندش حال ہی میں خودکشی کے ان دو واقعات کے ردعمل میں کی گئی ہے جس میں ایک 13 سالہ لڑکی اور 12 سالہ لڑکے نے انٹرنیٹ پر بلیو وہیل نامی گیم کھیلتے ہوئے خود کو موت کے منہ میں دھکیل دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store