’بریگزٹ‘ پر اختلافات، ایک اور برطانوی وزیر مستعفی

’بریگزٹ‘ پر اختلافات، ایک اور برطانوی وزیر مستعفی ’بریگزٹ‘ پر اختلافات، ایک اور برطانوی وزیر مستعفی

برطانیہ کی یورپی یونین سے علحیدگی کے اعلان کے بعد وزیراعظم تھریسا مے کی کابینہ میں اختلافات اور وزراء کے استعفوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

برطانیہ کے وزیر مملکت برائے دفاع جوٹو بیب نے بھی وزارت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بیب کی جانب سے استعفیٰ کسٹم سے متعلق بل میں ترمیم کے خلاف رائے شماری پر دیا گیا ہے۔ بل میں ترمیم کے خلاف رائے شماری برطانیہ کی پوری یونین سے علاحدگی کے منصوبے کا حصہ ہے۔

وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار بیب نے ترمیم کے خلاف ووٹ دیا۔ یہ قانون ’بریگزٹ‘ کے بعد برطانیہ کو یورپی یونین کی مصنوعات پر کسٹم ٹیکس لاگو کرنے سے روک دے گا۔گذشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ میں ترمیم کے حق میں ہونے والی رائے شماری میں معمولی اکثریت کے ساتھ ترمیم منظور کر لی گئی۔

install suchtv android app on google app store