آئرش پارلیمنٹ نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل منظور کرلیا

آئرلینڈ کی سینٹ فائل فوٹو آئرلینڈ کی سینٹ

آئرلینڈ کی سینٹ میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے غیرقانونی کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل منظور کرلیا گیا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کے بل پر رواں سال جنوری میں رائے شماری کا فیصلہ کیا تھا تاہم آئرش حکومت اورپارلیمنٹ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جس کے تحت حکومت نے بل کی منظوری سے قبل اسرائیلی ریاست پر دباؤ ڈالنے کا یقین دلایا تھا۔ تاہم آئرش حکومت غرب اردن میں یہودی کالونیوں کے کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی روک تھام کے حوالے سے کوئی موثر اقدام نہیں کرسکی۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے آزاد ارکان نے بائیکاٹ کی عالمی تحریک ’بی ڈی ایس‘ سے متاثر ہو کراسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل پیش کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store